ہندوستان کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر دستاویزات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو پیش

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ‏اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کی انتونیو گٹیرس ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے با ضابطہ ملاقات کی، انہوں نے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ڈوزئیر پیش کیے، یہ ڈوزئیر ہندوستان کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان کی جانب سے دستاویزات کی صورت میں پیش کی گئی ہیں۔