فیصل آباد کی صنعت کی بحالی اور بڑے پیمانے پر برآمدات کے آرڈر ز اہم کامیابی ہے۔وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کا فیصل آباد صنعت کی بحالی پرٹوئٹ پیغام میں کہنا تھا کہ فیصل آباد کی صنعت کی بحالی اور بڑے پیمانے پر برآمدات کے آرڈر ز اہم کامیابی ہے، وزیر اعظم کی وزارتوں کو ہدایت کے مطابق متعلقہ وزارتیں صنعتوں کے آرڈر ز پورے کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت کریں، صنعتوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مطالبات پورے کئے جائیں۔