وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہورجائیں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ لاہور کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی عثمان بزدار ملاقات کریں گے اورفردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سافٹ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے تحت انڈر پاس کے افتتاح کی بڑی تقریب روک دی گئی افتتاح کی بڑی تقریب کرونا سے بچائو کے لئے منسوخ کی گئی ہے۔
عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی،اورکو ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا ، ہیلتھ کارڈ اور صحت کے شعبے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔اور کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔