پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، صوبے میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہیں، بالاکوٹ میں 14، پاڑہ چنار 10، مالم جبہ میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی ہیں، چترال میں 6 جبکہ پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں، 24 گھنٹوں میں مالم جبہ میں 4 جبکہ کالام میں تقریبا 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3، مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہیں۔