imran khan 2 1

آج ملک بھرمیں اسٹریٹیجی ڈے منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ورلڈ اکنامک فورم کا آج پاکستان سٹریٹجی ڈے منارہا ہے، وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم نے یہ دن منانے کا فیصلہ پاکستان کی کورونا پر حکمت عملی سے فائدہ اٹھانے کے لئے کیا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم آج دن بھر میں تقریبات منعقد کرے گا، مین تقریب میں بڑے سرمایہ کار صنعت کار بزنس مین خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی پر خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ، 35لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعت کاروں کو بجلی اور گیس بلز پر سبسڈی دی گئی جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی اور ثانیہ نشتراحساس ایمرجنسی پروگرام سےکروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گے، کورونا کی وبا کے دوران فی مستحق خاندان کو12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار
مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے،اسد عمر این سی او سی کی حکمت عملی پر بات کریں گے، معاون خصوصی ماحولیاتی آلودگی ملک امین اسلم گرین معیشت پر خطاب کریں گے۔کورونا وباکے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ، ہزاروں غربا درخت لگا کر روزانہ 800روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے۔