499277 187

اسلام آبادپارلیمانی کمیٹی برائےکورونا وائرس کاان کیمرہ اجلاس آج منعقدہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آبادپارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا ان کیمرہ اجلاس آج دن 12 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا،اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں کے انعقاد کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا، قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماں کو شرکت کی دعوت گئی ہے ۔چیئرمین این ڈی ایم آئے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بھی مدعو ہیں جبکہپارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کرے گی۔
پارلیمانی کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیاہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سپیکر غیر جانبدار نہیں رہے اس لئے شرکت نہیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل