unnamed 77

عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت کا حکومت پاکستان کے نام تعریفی مراسلہ-

ڈبلیو ایچ او نے تعریفی مراسلے میں لکھا ہے کہ پاکستان سے کورونا کے خلاف بھرپور تعاون جاری رہے گا، ڈبلیو ایچ او کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف.

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا،آغاز میں عالمی سطح پر ویکسین کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہو گی ڈبلیو ایچ او.

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

مراسلے کے مطابق پاکستان کو متوقع ویکسین کے بارے میں 9 امور پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان کورونا ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے،پاکستان کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضع کرے،
کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے.

مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کورونا ویکسین کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارےمیں قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے ،پاکستان کورونا ویکسین کی ترسیل کیلئے لاجسٹک، کولڈ چین سسٹم قائم کرے،پاکستان کورونا ویکسین کے بارے میں قومی تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دے ، پاکستان ویکسین نیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے،پاکستان ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنائے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث