callls

نیشنل ہائی وے اور موٹر وے ہلپ لائنز کی تمام کالز فری

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا بڑا اعلان، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کی ہلپ لائنز کی تمام کالز کومفت کردیا گیا، این ایچ اے اور موٹر وے پر ہلپ لائن 130 پر تمام کالز مفت کری دی گئی ہیں، ہلپ لائن کالز مفت کرنے کا فیصلہ ائی جی موٹر وے اور چئیرمین پی ٹی اے مابین ملاقات میں کیا گیا، ائی جی موٹر وے کلیم امام اور چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم نے فیصلہ کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں موٹر وے بالخصوص ایم تھری ہزارہ موٹر وے کی کوریج سے متعلق مشاورت ہوئی، موٹر وے پر ٹیلی کام کوریج کو مزید موثر اور بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، این ایچ اے اور موٹر وے کے مسافروں کے لئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج