Screen Shot 2020 11 25 at 5.44.22 PM

کورونا سے یومیہ اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں،احتیاط نہ کی گئی تو معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں- وزیراعظم

ویب ڈیسک: لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹریز سمیت روزگار دینے والےمراکز بند نہیں کریں گے۔ کورونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔ کسی کو بےروزگار نہیں کرسکتے۔ کاروبار ایس اوپیز کے تحت ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ ۔ کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر پریشر بڑھ رہاہے۔احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں پر پریشر کےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا قائداعظم کا موقف تھا جب تک فلسطین کو حق نہیں ملتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کسی ملک کا دباوَ نہیں ہے۔ پاکستان آج بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنےموقف پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی