govt

گورنمنٹ کالج پشاور میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):گورنمنٹ کالج پشاور میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے اجلاس، اجلاس میں پرنسپل پروفیسر نصراللہ خان ، تمام ایچ او ڈیز ، کنٹرولر اور کوآرڈی نیٹر کی شرکت، انٹر اور بی ایس طلبہ کیلئے آن لائن کلاسوں کے اجراء کے حوالے سے فیصلے، انٹر کلاسز میں سی آر مقرر کرکے واٹس ایپ گروپ تمام فیلوز کوشامل کیا جائے گا، ہر مضمون اور ٹاپک کے نوٹس گروپ شریک کئے جائیں گے اور متعلقہ پروفیسر آڈیو میں اس کی وضاحت کرکے گروپ میں شریک کریں گے، جن طلباء کے پاس آن لائن کلاسوں کی سہولت نہیں ہے وہ متعلقہ پروفیسر سے وقت لےکر کالج آئے گا، طلبہ ایس او پیز کے تحت لیکچراور نوٹس کی کاپی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پروفیسر سے رہنمائی بھی حاصل کرے گا، آن لائن کلاسز کا آغاز 26 نومبر 2020 سے ہوگا،بی ایس لیول کویڈ 19 سے پہلے کا اکیڈیمک کیلنڈر جو 15 ستمبر 2020 سے شروع ہو چکا ہے۔ اس کو آن لائن کلاسوں کے کیلنڈر سے منسلک تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی