اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں-ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کی میڈیا بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کا کابل کا دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔