شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا بڑا واقعہ چار افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق.

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مقامی اور تین غیر مقامی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے.

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں کیس کی تحقیقات باریک بینی سے کررہی ہیں.

جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل.