یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری روک دی

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اہم فیصلہ کر لیا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری روک دی ہے ، غیر معینہ مدت تک شوگر ملوں سے چینی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ، مقامی شوگر ملوں سے چینی مہنگی پڑ رہی ہے ، کارپوریشن کو درآمدی چینی مقامی کے مقابلے میں سستی پڑ رہی ہے حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کررہی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی وافر مقدار میں دستیاب ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مقامی چینی خریداری کے تین ٹینڈر منسوخ کر چکی ہے۔