WhatsApp Image 2020 11 26 at 6.05.46 PM

انسداد جنسی زیادتی سے متعلق دو قوانین کی منظوری

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس، کمیٹی نے انسداد جنسی زیادتی سے متعلق دو قوانین کی منظوری دیدی، قوانین کا مقصد ملک بھر میں خواتین،بچیوں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،انسداد جنسی زیادتی تفتیش اور ٹرائل آرڈیننس 2020 کے دیباچے میں خصوصی عدالتوں کے قیام شامل، متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کراسسز سیل کے سربراہ ہونگے، جنسی زیادتی کے مقدمات کا ٹرائل ان کیمرہ ہوگا، گواہان کو تحفظ دیا جائے گا، جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش ڈی پی او کی سربراہی میں جے آئی ٹی کرے گی، جنسی زیادتی کے مجرمان کا ڈیٹا نادرا کے زریعے مرتب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور