467367 11690962

سردی میں اضافے کےساتھ ہی پشاورشہر سے گیس غائب

ویب ڈیسک(پشاور) : سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر سے گیس غائب ہوگئی، شہر اور مضافات میںگیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے لوگ پریشان ہیں ۔صبح اور رات کے اوقات گیس مکمل غائبہوجاتی ہے ، افراد خانہ ناشتہ کیے بغیر دفاتر اور روزگار کے لیے جانے لگے ۔
پشاور شہریوں کا کہنا تھا کہ گلبہار ، آفریدی گڑھی، فقیر آباد، اندرون شہر ، کاکشال، وزیر باغ بھانہ ماڑی سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں،بوسیدہ پائپ کی تبدیلی کے باوجود نئی پائیپ لائینز سے گیس کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے ایم این اے حاجی شوکت علی کا کہنا تھا کہ شہر کی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا ۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوتا ہے ،شہری کمپریسر کے استعمال کو ترک کردیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد