sss 10

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 3306 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 40 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 3306افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 43963 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 34ہزار 392 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں-

ملک بھرمیں 3 لاکھ 86ہزار198 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 67 ہزار381 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 16ہزار 506 ، کے پی میں 45828 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 28555 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4583 ، بلوچستان میں 16942کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 6403 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں-

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7843 اموات ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2866 ، پنجاب میں 2923 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1344 ، اسلام آباد میں کورونا کے 297مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 165 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 96 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 152مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45999 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں-

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1769 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 284 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 613 ہسپتالوں میں کورونا کے 2485مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 53 لاکھ 43 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔