download 209

پشاور: تاخیری حربے روکنے کیلئے سرکاری دفاترمیں ٹریکنگ سسٹم ورژن ٹو متعارف

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور تاخیری حربے روکنے کیلئے سرکاری دفاتر میں قائم فائل ٹریکنگ سسٹم کا ورژن ٹو متعارف کرلیا، ڈائریکٹر پی ایم آر یومحمد فواد کا کہنا تھا کہ فائل ٹریکنگ سسٹم "ورژن ٹو” کے ذریعے سرکاری آفسر فائل یا درخواست کو مخصوص عرصہ میں نمٹانے کا پابند ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

شہری کسی بھی سرکاری محکمے میں درخواست فائل جمع کرتے وقت متعلقہ آفسر سے بار کوڈ طلب کریں، درخواست یا فائل مقررہ وقت سے زائد عرصہ پڑی رہنے پرمزکورہ آفسر یا محکمے سے جواب طلبی ہوگی۔
فائل ٹریکنگ کیلئے موبائل ایپلیکیشن پر کام جاری ہے جو بہت جلد پلے سٹور پر اپلوڈ کیا جائے گا، متعلقہ سسٹم کے حوالے سے تمام محکموں کے فوکل پرسنز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست