5cb79e6383c6d 740x320 1

پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو احتجاج مہنگا پڑگیا، عہدیداروں کے تبادلے

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو احتجاج مہنگا پڑگیا ہیں، انتظامیہ نے احتجاج کی پاداش میں 8 کابینہ عہدیداروں کے تبادلے کردیئے ہیں، عہدیداروں کے تبادلوں کے خلاف ال یونیورسٹیزایمپلائز فیڈریشن کی احتجاج کی دھمکی دی ہیں، رجسٹرار آفس جامعہ پشاور نے ملازمین عہدیداروں کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا، محمد ظاہر شاہ، نصرمن اللہ ، مذکرشاہ اور شاہداللہ شامل ہیں، مذکرشاہ صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن کلاس تھری کا کہنا تھا کہ عبدالمالک ، سمیع اللہ اور زاہداللہ کا بھی تبادلہ کیا گیا ہیں، کابینہ ممبران کے تبادلے انتقامی کارروائی ہے، جرگہ کی یقین دہانی پر انتظامیہ سے مذکرات کرکے احتجاج کوملتوی کیا تھا، انتظامیہ نے تحریری صورت میں چارٹر آف ڈیمانڈ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، یقین دہانیوں کے باوجود انتظامیہ نے پہلے کابینہ ممبران سے وضاحت طلب کی اور پھرتبادلے کئے ہیں، گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا یونیورسٹی معاملات کا نوٹس لے، بصورت دیگر تبادلوں کے خلاف ال یونیورسٹیزایمپلائز فیڈریشن احتجاج کی کال دے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ