1256611 1066315584

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی کورونا وائرس کی دوسری لہرکاشکار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وبا ء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کروں گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق


پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش