5fb1a5d640e45309a9ac94733650c763 XL 1

کرونا ریلیف فیسوں کا اطلاق مارچ سے لیکر اکتوبر تک ہوگا-پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: ہائیکورٹ میں سکول فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت

سماعت قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،کےپی پی ایس آر اے کے ایم ڈی تاشفین اور اےاے جی سکندر حیات عدالت میں پیش .

ایم ڈی کے پی پی ایس آر اے نے سماعت کے دوران کہا کہ ریلیف کے پر عمل کر رہے سکولوں کے خلاف پی ایم پورٹل کے پانچ ہزار شکایات کو حل کی ہے.ریلیف ایکٹ سیکشن 26 کے تحت 6000 ہزار روپے فیس والے 10 فیصد اور اس سے زیادہ فیس لینے والے سکول 20 فیصد ریلیف دینگے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرونا وباء کے دوران کئی چیزیں نظر میں ہے،کیا آپ نے چیک کیا ہے کئی سکول بھاری فیسوں کے باوجود اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیتے.بچوں سے مختلف ہیڈز میں فیسیں لی جارہی ہے.

قائمقام چیف جسٹس جسٹس قیصر رشید نے مزید کہا کہ ایسے بھی ہے جو چھٹیوں میں بھی ٹرانسپورٹ چارجز لیتے ہیں،
جب بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی.فیسوں کے لئے کیا فارمولہ تیار کیا گیا ہے؟

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

اپنے ریمارکس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل جن حالات سے لوگ گزر رہے ہیں انتہائی تکلیف دہ ہے.

عدالت نے اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئے، کرونا ریلیف فیسوں کا اطلاق مارچ سے لیکر اکتوبر تک ہوگا،نجی تعلیمی ادارے فیسوں کے معاملے میں بچوں اور والدین کو ہراساں نہ کریں.عدالت نے سکول فیس سٹرکچر سمیت دیگر معاملات کے حوالے کے پی پی ایس آر اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلیا.