ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ مہنگائی میں کسی حد تک کمی ہونا شروع ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کمی ہوگئی، ایک ہفتے میں 10 اشیاء سستی, 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
ایک ہفتے چینی اوسط 4 روپے 73 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت کم ہوکر 94 روپے 30 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر 15 روپے 27 پیسے فی کلو سستا ہوگیا، ایک ہفتے میں مرغی 19 روپے 44 پیسے فی کلو سستی ہوئی، پیاز کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی کلو کمی ہوئی، حالیہ ہفتے دال چنا,دال مسور, دال مونگ بھی سستی ہوئی، آٹے اور آلو کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں کیلا ایک روپے 15 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ انڈے ایک روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ تازہ دودھ, مٹن,بیف اور گڑ بھی مہنگا ہوا، گذشتہ ہفتے 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔