اپوزیشن عوام کا قتل عام کر رہی ہے ، سنیٹر فیصل جا وید /ٹو یٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اپوزیشن لوگوں کو زبردستی جلسوں میں لاکر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور ساتھ ہی میں پاکستان کی بھرتی ہوئی Economy پر حملہ کر رہی ہے۔ ان کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی- اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ ان جلسوں سے اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہونا۔ لیڈر باہر بیٹھے ہیں یا ویڈیو کال پر بیٹھے ہیں اور عوام کو سڑکوں پر زبردستی لا رہے ہیں-ان جلسوں سے صرف نقصان ہے۔
ملتان میں مثبت کیسس کا ریٹ 17 فیصد ہے اور 70فیصد ہسپتال بھر چکے ہیں، اپوزیشن عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔