ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرر قرض کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہیں، اے ڈی بی کے مطابق قرضہ پاکستان کو معاشی اصلاحات کے لیے فراہم کیا جائے گا، پروگرام کے تحت معاشی استحکام کو فروغ دیا جائے گا۔ پروگرام کے ذریعے ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، پروگرام کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لیے مسابقتی رجحان پیدا کیا جائے گا، کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت اور برآمدات کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔