میگا کرپشن کے مقدمات کو منتقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں آپریشن اور پراسیکوشن ڈویژن کا جائزہ اجلاس، نیب نے بریفنگ دی کہ پراسیکوشن ڈویژن آپریشن ڈویژن کیساتھ مل کر کام کررہی ہے، دونوں ڈویژنز شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کی جانچ پڑتال کیلئے ہم آہنگ کام کررہی ہیں،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں احتساب عدالت لاہور ریفرنس کےفیصلے پر بھی بریفنگ دی۔

احتساب عدالت لاہور نے مرکزی ملزم نذیر احمد خان کو 5 سال کی سزا سنائی، میگا کرپشن کے مقدمات کو منتقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، چیئرمین نیب کی ریجنل بیوروز کو ہدایت دی کہ کیس کی تحقیقات کیلئے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ دیکھائیں۔