وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید کو وزیر اعلی گلگت بلتستان نامزد کر دیا

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید کو وزیر اعلی گلگت بلتستان نامزد کر دیا، سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لئیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کیا ہے، خالد خورشید ضلع استورسے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، بیرسٹر خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی کے امیدوار ہوں گے، خالد خورشید نےتحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی، وزیراعلی کے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا، خالد خورشید کی نامزدگی کیلیے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان قیادت سے مشاورت کی۔