061402b9 5aef 41fd 909b 0a85090d928e

انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کورعمر بشیر کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ

ویب ڈیسک (وانا): انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساوتھ کے پی عمر بشیر نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا، دورے کے موقع موسی نیکہ آڈیٹوریم ہال کیساتھ ساتھ 2 نئے ہاسٹلز کا افتتاح بھی کیا، فیڈرل بورڈ میں پوزیشن لینے سمیت دیگر سپورٹس سے وابستہ سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے پسماندہ علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں، لیکن کیڈٹ کالج وانا اور سپنکئی کیڈٹ کالج میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا تو کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ میں 10 پوزیشن ہولڈرز میں سے 6 کا تعلق وانا کیڈٹ کالج سے ہیں، جو قابل فخرکی بات ہے، انھوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا نے طلباء کے لیے شاندار ماحول میسر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ
مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

اس کے علاوہ آئی جی ایف سی ساوتھ نے بہترکردگردگی پر کالج کے اساتذہ میں بھی شلیڈ تقسیم کئے ہیں، اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور دیگر تمام سٹاف نے آئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا طلباء اور کالج سٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔