ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلی محمود خان کی سربراہی میں ہوگا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات آج ایجنڈا میں موضوع ہوگا، صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹ کا قیام ایجنڈے میں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری لی جاے گی، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہونا تھا جوکہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا۔