235606 1492523 updates

وزیراعظم کا گلگت بلتستان حکومت سازی کے معاملے پرہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے اراکین کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو مشاورت کے لیے گلگت سے اسلام آباد طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا، انھوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شامل ہیں جب کہ سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو اور شمس لون کو وزارتِ خوراک کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ذرائع کے مطابق جاوید مناوا کو خزانہ، وزیر کلیم کو ورکس اور راجہ ناصر عباس کو اسپورٹس، کلچر اور سیاحت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ اعظم کو تعلیم، راجہ محمد زکریا خان کو زراعت اور حاجی شاہ بیگ کو جنگلات اور جنگلی حیات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ روز گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا ہے اور دونوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ