12312313

پاکستان کے خلاف بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:پاکستان کے خلاف بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی تصدیق کر دی، منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ڈوزیئر پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے، سکریٹری جنرل کے مثبت رد عمل کے بعد ڈوزیئر سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر نہیں دوست ملک کی مدد لی جائے گی، سلامتی کونسل کے بعد اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مکینزم اداروں کو ڈوزیئر پیش کریں گے، اقوام متحدہ کی امن اور دیگر متعلقہ کمیٹیوں میں بھی ڈوزیئر پیش کریں گے، اقوام متحدہ میں دوست ممالک کے سفرا کو بھی دوزیئر دیں گے، پاکستان کے دوستوں میں سے چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، ڈوزیئر سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لئے چین کی مدد لی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع