Untitled 1 22

پشاور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح پولیس لائن سروس اسپتال میں کردیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور): انسداد پولیو مہم کا افتتاح پولیس لائن سروس اسپتال میں کردیا گیا، وائرس کی لو ٹرانسمیشن سیسزن کی وجہ سے یہ مہم بہت اہم ہے، 30 نومبر 4 دسمبر تک پورے صوبے میں اور پشاور اور خیبر میں 30 نومبر سے 6 دسمبر تک مہم چلائی جائے گی، 64 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے لیے 28 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،کوآرڈی نیٹر ای او سی کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں رواں سال 81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ٹانک، پشاور، خیبر، اور 11 جنوبی اضلاع حساس ہیں، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ