5fb3b505ce6df

کورونا کے بعد ہم یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے۔ بختاور بھٹو زرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا اپنی نسبت طے ہونے کی تقریب کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج میرے لئے ایک حساس اور جذباتی دن ہے، بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہوں۔ میں بالخصوص پی پی فیملی کی محبتوں اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جانتی ہوں کہ میری پی پی پی فیملی میری ان خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی ہے، انشاء اللہ ابھی یہ ایک ابتداء ہے، کورونا کے بعد ہم یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے، میری والدہ اور ہماری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری