730257 3425631 PM Imran updates

اپوزیشن کوسیاست کی پرواہ ہےیا پھراپنا لوٹامال بچانےکی فکرہے۔وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد):پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، لوگوں کی فکر نہیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔وزیراعظم نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے تناظر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اپنے شیڈول جلسے ملتوی کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو ملتان اور دیگر شہروں میں جلسے منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈان کرنے کی بات کرتی تھی، اب وبائی صورت حال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن کو سیاست کی پروا ہے یا پھر اپنا لوٹا مال بچانے کی فکر ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ اپوزیشن چاہے کتنے جلسے کرلے لیکن وہ اپوزیشن رہنماں کو قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او)کی طرح کی رعایت نہیں دیں گے۔اجلاس میں پارٹی رہنماں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ جلسوں سے باز نہ آنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز(یس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی اور اپوزیشن کو جلسے منعقد کرنے نہیں دے گی کیونکہ صحت کے اصول بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دیتے۔
دوران اجلاس اسرائل اور کچھ مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کی حالیہ بحالی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظ کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر عمل کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان