Bakhtawar Bhutto Engagement Exclusive Pictures 6

بختاوربھٹواورمحمودچوہدری کی باضابطہ طورپرمنگنی کی رسم ادا

ویب ڈیسک(کراچی): سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی ،اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی ہفتے کو بلاول ہاوس کراچی میں رسم منگنی ادا کی گئی۔

جس میں خاندان کے افراد اور ذاتی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کیمرے کے ذریعے فردا فردا تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا، بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چودھری نے آف وائٹ لباس زیب تن کررکھا تھا اورسفید کشمیری شال اوڑھ رکھی تھی، محمود چودھری فیملی میں شامل بچے کالی واسکٹ اور سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جب کہ فیملی کے افراد نے مشرقی لباس زیب تن کررکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے آصف زرداری تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پرموجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا، جس پر بلاول بھٹو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
منگنی تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ انتہائی قریبی 100 سے 150 فراد شریک ہوئے تھے۔  تقریب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں ان کی اور آصفہ بھٹو کی سہیلیاں بھی شریک ہوئیں۔

محمود چوہدری کے اہل خانہ کا وفد 15 افراد پر مشتمل تھا۔صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین، انور مجید، اے جی مجید، ریاض لعل جی، متحدہ عرب امارات سے آئے غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، چوہدری خاندان بھٹو خاندان کی نواسی کے لئے انگوٹھی، گفٹ اور مٹھائی بھی ساتھ لائے تھے۔ مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی جس میں کوفتے، بریانی، مچھلی اورچکن بروسٹ مینو میں شامل تھے۔ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔

بختاور بھٹو کی جانب سے ’آفیشلی انگیجڈ‘ کا ٹوئٹ

تقریب کے بعد بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے منگیتر محمود چودھری کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر (ہیش ٹیگ آفیشلی انگیجڈ )باضابطہ طور پر منگنی کی رسم ادا کردی گئی کے ساتھ شیئر کی۔ اپنے ٹویٹ پیغام کے زریعے انہوں نے کہا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاوں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کی کارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورے خاندان کودعاوئں میں یاد رکھیں۔