corona 17

ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر کے وارجاری،45 مریض جاںبحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ،24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 45 مریض جابحق ہو ئے ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں 3045افراد میں کرونا کی تصدیقہوئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 46861ہے، اب تک 3 لاکھ 37ہزار 553مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، 3 لاکھ 92ہزار356 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
رپورٹ کیسز
سندھ میں1 لاکھ 70ہزار206 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ پنجاب 1 لاکھ 17ہزار 898 کے پی 46604،اسلام آباد میں 29427کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔تاہم گلگت بلتستان 4619 بلوچستان میں 17046کورونا کیس اورآزادکشمیر میں کورونا کے 6556 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شرح اموات
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7942 اموات ہو چکی ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 2897پنجاب میں 2960مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 1355 اسلام آباد میں کورونا کے 307مریض جاں ہو چکے ہیںبلوچستان 165 گلگت بلتستان میں کورونا کے 97مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 161مریض جاں بحق ہو ئے ہیں۔
زیرعلاج کورونا کے مریض
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 48,223کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1760 وینٹیلیٹرز مختص ہیں۔کورونا کے 281 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں ملک کے 614 اسپتالوں میں کورونا کے 2651مریض زیرعلاج ہیں تاحال 54 لاکھ 35 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ