701015 6485260 faraz updates 3

گزشتہ حکومتوں نےملکی مفادات پرذاتی مفادات کوترجیح دی ہے۔شبلی فراز

ویبڈیسک(کوہاٹ ): وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی کوہاٹ پریس آمد چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی ہمراہ ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی اضلاع کے عوام محرومیوں کا شکار رہے ۔پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی کام کر رہی ہے ۔پی ٹی آئی کو خزانہ خالی ملا اس لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ جب خزانہ خالی ہو تب ہی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس جاتی ہیں ۔گزشتہ حکومتوں نے ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنبھالا دے رکھا تھاگزشتہ حکومتوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا۔پچھلی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ذاتی مفادات نے اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ انصاف کی فراہمی اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔پی ٹی آئی کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث دنیا کے ممالک اب پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرتے ہیں۔ پاکستانی معیشت کو اس سطح پر لے کر جائیں گے کہ قرضے نہ مانگنے پڑیں۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم