Untitled 1 23

گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے۔ایف سی اور رینجرزاہلکارسےمددطلب

ویب ڈیسک(گلگت بلتستان)گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے جاری، ایف سی اور رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی ۔وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے ایک ہزار 50 اہلکار تعینات انتخابات کے نتائج کے خلاف بعض سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، 23 نومبر کو ہونے والے مظاہروں میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئیہے۔
حکومت سازی کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا جائے گا، کابینہ سے 2 دسمبر 2020 تک پیراملٹری فورسز کی تعیناتی کی اجازت طلب کی گئی تھی ۔ر ینجرز کے 450، جی بی سکاوٹس کے 410 اہلکار تعینات ہونگے گلگت بلتستان میں ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہوگے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پیراملٹری فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون