کورونا کےباعث طورخم سرحدپرپھر سکریننگ کاعمل شروع

ویب ڈیسک(خیبر): کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث خیبرطورخم سرحد پر ایک بار پھر سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیاہے ۔ بارڈر حکام کے مطابق بارڈر پر میڈیکل چیک پوائنٹ بحال کر دی گئی ہے اور تھرمل سکینر نصب کئے گئے ہیں۔میڈیکل چیک پوائنٹ پر محکمہ صحت، ضلع انتظامیہ اور پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں، افراد کو بارڈر پر واقع پاک افغان دوستی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کے سکریننگ کے بعد مسافروں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔