559369 39584309

اپوزیشن اورموجودہ حکومت ایک ہی سکےکےدورخ ہیں۔سراج الحق

ویب ڈیسک(لویردیر):جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نےخطاب کیا ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران تمام محاذوں پرناکام ہوچکی ہے۔قومی اوربین الاقوامی پالیسیوں پرحکمرانوں کا کوئی کنٹرول نہیں۔
سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کارخانوں کی بجائے قوم کو لنگرخانوں کے آگے کھڑا کیا جارہاہے۔یواے آی۔سعودی عرب اور چین کےساتھ تعلقات میں سردمحری ہے۔ آٹا اور چینی مافیا عوام سے اربوں روپے لوٹ چکےہیں۔کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
موجودہ حکومت اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔جھگڑاعوامی مسائل پر نہیں اقتدار کے حصول پرہیں۔
ایک کروڑ نوکریوں کے دعویداروں نے سٹیل ملز سے ملازمین کو فارغ کیا۔ملک 43ہزار ارب مقروض ہوچکاہے۔ملک میں حقیقی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے جوان ہاتھیوں کو نکھیل ڈالی گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہصدارتی نظام لانے کے ہرقسم کی کوششوں کی بھرپورمخالفت کریں گے۔حکمرانوں نے کرونا وائرس کو سیاسی بنا دیا ہے خود جلسے کرنے میں مصروف ہے جبکہ اپوزیشن کو اس حق سے روکا جارہا ہے۔حکمرانوں نے کشمیریوں کاسودا کرلیا ہے۔ بزرگوں کے نقش قدم پرچل کر کشمیرآزادی کے لےحقیقی جدوجہد کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق