imran 10

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان مملکت سطح کا اجلاس کل منعقد ہو گا، وزیر اعظم عمران خان بھارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

ویب ڈیسک :ایس سی او اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان مملکت سطح کا اجلاس کل منعقد ہو گا، کل ہونے والا اجلاس بھارت کی زیر صدارت بذریعہ وڈیو لنک ہوگا، وزیر اعظم عمران خان بھارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، بھارتی وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم, 5 اگست 2019 کے جاری محاصرے و کریک ڈاون, پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کے باعث بھارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس کریں گی، بھارتی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں روس، چین، بھارت، پاکستان ، قازقستان، کرغزستان ، تاجکستان اور ازبکستان شرکت کریں گے، اجلاس میں روسی فیڈریشن، چین اور بھارت کے نائب صدور اپنے ممالک کے نمائندگی کریں گے، اجلاس میں قازقستان، کرغزستان ،تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے، افغان صدر اشرف غنی،ایرانی نائب صدر، وزیر اعظم بیلارس اور ڈپٹی وزیر اعظم منگولیا بطور آبزرور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد