sss 11

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2829 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 43 مریض جاں بحق ہوئے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک میں 2829افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 47390 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 39ہزار 810مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 95ہزار185 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ میں1 لاکھ 71ہزار595 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 18ہزار 511 ، کے پی میں 46877 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 29782 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4637 ، بلوچستان میں 17101کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 6682 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7985 اموات ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2911 ، پنجاب میں 2979 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1359 ، اسلام آباد میں کورونا کے 309 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 166 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 97مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 164مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40,369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1758 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 286 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 614 ہسپتالوں میں کورونا کے 2682 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 54 لاکھ 75 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔