ncoc meeting reviewing ramazan guidelines health situation 1587887747 1520

مُلک بھر میں کورونا پھیلاؤ میں 5 بڑے شہروں کا اہم کردار ہے۔ این سی او سی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی او سی کا مارننگ سیشن کا اجلاس، کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی ہے، صوبائی چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں، وزارت ہیلتھ حکام اور ہیلتھ ایکسپرٹس نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 01 فیصد ہے، سب سے زیادہ کورونا پھیلاؤ میرپور میں 24.85 فیصد ہے، حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ 22.181 فیصد ہے، ملک بھر میں کورونا کے2186 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 96 فیصد ہے۔
ملک بھر میں 2186 کووڈ مریض تشویشناک حالت میں ہیں، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 16.58 فیصد ہےجبکہ بلوچستان میں 9.12فیصد ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں5.56،اسلام آباد میں 5.30فیصد ہوگئی ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.31فیصد ہوگئی ہیں، پنجاب میں 3.45،سندھ میں 15.31 فیصد ہوگئی، این سی او سی کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ سندھ میں 681 ہے۔
پنجاب میں 620، کے پی میں 488 اور اسلام آباد 315 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں،آزاد کشمیر میں

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم

50 ، بلوچستان میں 16 اورگلگت بلتستان 16 مریضوں کی حالت خطرے میں ہیں۔ مُلک بھر میں کورونا پھیلاؤ میں 5 بڑے شہروں کا اہم کردار ہے، روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کی وجہ سے 70 فیصد کیسز ان شہروں میں پائے گئے ہیں۔

اجلاس میں مثبت کیسز سامنے آنے پرسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیاجائے گا۔
آکسیجنیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، بریفنگ کے مطابق رواں ہفتے میں مُلک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 46 اموات اوسط رپورٹ ہوئیں ہیں، جس کے نتیجے میں رواں ہفتے میں مختلف ہسپتالوں میں یومیہ 237 مریضوں کے داخلے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

نیشنل کمانڈاآپریشن کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں کورونا کیسز سب سے زیادہ ہیں، کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی تیزی سے کورونا پھیلنے والے شہروں میں سرفہرست ہیں۔

مُلک بھر میں صحت کی سہولیات اور آلات کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ضرورت کے مطابق تمام ہسپتالوں میں میڈیکل آلات کی دستیابی یقنی بنائی گئی ہے
اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنانے کے لیے تمام زمہ داران کو کاروئیاں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔