moon 1840657 960 720

2020 کا آخری چاند گرہن آج 29اور 30نومبر کی درمیانی شب ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)رواں سال 2020 کا آخری چاند گرہن آج 29اور 30نومبر کی درمیانی شب میں ہوگا، سال کا آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ یورپ ، ایشیا، آسٹریلیا، شمال امریکا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں ہوگا۔چاند گرہن کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا، جب کہ رات 4 بج کر 53 منٹ پر چاند سے گرہن ہٹ جائے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا،شب 2 بج کر 42 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
دوسری جانب سال 2020 کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال