شمالی وزیرستان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ۔4 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(میرانشاہ )۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملکان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ملک صاحب خان ، ملک رضاخان ،ملک عمر خان اور ملک نورحمان جاں بحق افراد میں شامل ہیں ۔
چاروں مالکان موٹر کار گاڑی میں میرعلی بازار سے گزر رہے تھے جونہی تحصیل روڈ پہنچے نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔ جاںبحق ہونے والے ملکانان کا تعلق میرعلی کے خیسور علاقہ علی خیل سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈیز کوٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیاہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے علاقے میں ملزمان کو پکڑنے کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردی ۔