پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 75 فیصد بڑھ گئی، ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار ہے، گزشتہ سال پاکستان میں ایڈز کے 25 ہزار کیس رجسٹر ہوئے۔
کورونا کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایڈز کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں، ایڈز کے مریضوں کو مسائل کا سامنا دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہے۔