213438 3623299 updates

کرونا وبا: دو قومی اسمبلی اور چھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخاب موخر

ویب ڈیسک:ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کورونا کی نذر ہو گئے،ذرائع کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب آئندہ برس 31 جنوری تک مزید موخر ہو گئے.

این سی او سی نے الیکشن کمیشن کو کورونا کی دوسری لہر کے باعث آئندہ برس 31 جنوری تک خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے انعقاد سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے این سی او سی سے تجاویز مانگی تھیں، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

ملک بھر میں دو قومی اسمبلی اور چھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہیں، این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی،حلقہ پی پی 51 گجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کی نشست خالی ہے، پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ ،پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتقال کے باعث متعلقہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت