1926280 polio 1577073321 410 640x480 1

پشاور سمیت 7 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی دارالحکومت پشاوراور ضلع خیبرمیں 7 اور دیگر اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیاگیا،پولیو کوارڈینیٹرعبد الباسط کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائی جائینگے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

پولیومہم کے لیے 28 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، جس میں فکسڈ اور موبائل ٹیمیں شامل ہیں،25 ہزار 579 موبائل ٹیم اور 1 ہزار 868 فیکسڈ ٹیمیں 11 سو ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کی بھی موثر اقدامات کئے گئے ہے، اس سال کا یہ دسواں مہم ہے، اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئی ہے۔