charsad

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچارسدہ کا بچوں کو پولیوکےقطرے پلا کرمہم کاباقاعدہ آغاز

ویب ڈیسک(چارسدہ)پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ددیگر اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو چکی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔
پولیو مہم کے دوران دو لاکھ 78 ہزار پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو مہم کے لئے 927 موبائل ٹیمیں تشکیلدے دی گئی ہیں ۔پولیو ٹیموں کو کرونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی ہے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے