49b900f1 085a 423a bf01 fb17e699e147

کاون اپنے نئے گھر کیمبوڈیا پہنچ گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کاون اپنی زندگی کے پینتیس سال اسلام آباد کے رہائیشیوں میں خوشیاں بکھیرتا اپنے نئے گھر کیمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے پر امریکی گلوکارہ شئیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔کاون کو اب ہوائی اڈے سے پینتیس منٹ کی دوری پر قائم سینکچوری میں منتقل کیا جائے گا جہاں ابتدائی طور پر دس ایکٹر کے علاقے کو کاون کیلئے تیار کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہاتھی کے 9 من وزنی کنٹینر کو خصوصی طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینے کے باعث کاون کی روانگی میں دس گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ہاتھی کی اسلام آباد سے کمبوڈیا نان اسٹاپ پرواز میں رکاوٹ کھڑی کی تھی، ہاتھی کمبوڈیا لے جانے والی فلائٹ اتوار کی شام چھ کے بجائے پیر کی صبح روانہ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا