pet

ہائی سپیڈ ڈیزل چار روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا.پٹرول کی قیمت برقرار

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ہائی سپیڈ ڈیزل چار روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر، پیٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع