014c8aa4 0da2 40eb 9af8 71da3ca5addd

سپیکر قومی اسمبلی کی صوابی میں جرگہ میں جاں بحق ہونےوالےافراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ویب ڈیسک (صوابی): اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر صوابی پہنچ گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور جائیں گے۔ اسپیکر صوابی میں جرگہ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے، کچھ روز قبل فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر شہرام خان اور ارکان اسمبلی میں لواحقین کے گھر پہنچ گئے، صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہانگیرہ روڈ پرپنج پیر راستے سے نزدیک موٹرسائیکل اور ڈمپر کے درمیان حادثہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم

حادثے کے نتیجے میں محمدی شاہ موقع پر جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کردیا اور ساتھ ہی ڈیڈ باڈی باچا خان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ماہ رمضان میں 1697 دسترخوان بچھائے، لاکھوں افراد مستفید ہوئے، مشال اعظم یوسفزئی

صوبائی وزیر شہرام تر کئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر اپنا کام کر رہے ہیں،ہم یہاں لوگوں سے بھی مل رہے ہیں، اصلاحی جرگے اور عوام سے مطالبہ ہے اپنا کرداد ادا کریں، کل اجلاس ہو گا انتظامی افسران کے ساتھ معاملات بیٹھ کر طے کریں گے،لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ صبر سے کام لیں.